فرانس نے تارکین کے معاملے پر برطانیہ کو ناں کردی

0

لندن: برطانیہ کا تار کین وطن کی کشتیاں انگلش چینل میں بےکار کرنے کا منصوبہ لٹک گیا، برطانوی حکام نے تارکین کی کشتیوں کو انگلش چینل میں روکنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم فرانس نے اس کی مخالفت کردی، برطانیہ کا منصوبہ تھا کہ تارکین وطن کی کشتیوں کے انجن کو جال کے ذریعہ ناکارہ کردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت انگلش چینل سے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کیلئے نئے منصوبے سامنے لارہی ہے، اب انگلش چینل میں بحریہ کے ذریعہ تارکین  وطن کی کشتیاں روکنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ انگلش چینل سے تارکین کی آمد روکنے کے منصوبے کے انچارج اور برطانوی بحریہ کے سابق افسر ڈین اومیونی  نےاس حوالے سے برطانوی اخبار کو بتایا کہ ہم نے منصوبہ بنایا ہے کہ تارکین وطن کی کشتیوں کےانجنوں کو جال کے ذریعہ پہلے  ناکارہ کردیا جائے۔

اس کے بعد تارکین کو برطانوی جہازوں میں منتقل کرکے واپس فرانس لے جایا جائے،  تاہم انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے، کیوں کہ فرانس اس طریقے سے پکڑے گئے تارکین وطن کو واپس لینے کیلئے تیار نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ تارکین کی محفوظ واپسی کیلئے اہم ہے، لیکن مسئلہ یہ ہےکہ فرانس اس پر نہیں مان رہا، دوسری طرف برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر میں 1892 تارکین فرانس سے انگلش چینل کے ذریعہ برطانیہ پہنچے ہیں، جو پورے پچھلے سال کی تعداد سے زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.