کیا سعودی عرب میں کفالہ سسٹم ختم ہورہا ہے

0

ریاض: سعودی عرب میں کفالہ سسٹم ختم ہونے کی خبروں پر حکومت کی اہم وضاحت سامنےآگئی، ایک آن لائن اخبار نے اس حوالے سے خبر دی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہاں مقیم غیرملکی شہریوں کی پوسٹیں آنا شروع ہوگئی تھیں، جن میں کفالہ سسٹم کے خاتمے کی خبر کا خیر مقدم کیا جارہا تھا۔

تاہم سعودی وزارت برائے افرادی قوت نےیہ کہہ کر اس بحث کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، کہ ابھی کفالہ سسٹم ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سعودی وزارت کے ترجمان ناصر الہذانی نے اس حوالے سےٹویٹ کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کے حوالے سے متعدد فارمولے زیر غور ہیں، لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فارمولہ منظور ہوگا، تو حکومت خود اس کا اعلان کردے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.