اٹلی کے جزیرے پر تارکین کی کشتیوں کی لائن لگ گئی

0

روم: اٹلی میں مزید سینکڑوں تارکین وطن کشتیوں کے ذریعہ پہنچ گئے ہیں، جس سے لمپاڈسیا جزیرے پر گنجائش کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، تارکین کی آمد میں یکدم تیزی آنے سے اطالوی حکام کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، سابق وزیرداخلہ ماتیو سالوینی نے تارکین کی بڑی تعداد میں آمد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا سمیت افریقی ممالک سے آنے والے تارکین کی اٹلی آمد میں یکدم  اضافہ ہوا ہے، تارکین کے مرکز لمپاڈسیا جزیرے پر صرف 24 گھنٹوں میں 460 تارکین وطن پہنچے ہیں، جبکہ گزشتہ تین روز سے مسلسل کشتیوں کے ذریعہ تارکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اطالوی حکام کے مطابق 27 کشتیاں ایک دن میں لمپاڈسیا پہنچی ہیں، جن میں زیادہ ترتیونس  کے تارکین سوار تھے، ان نئے تارکین کی آمد کے بعد لمپاڈسیا کے سینٹر میں موجودہ تارکین کی تعداد ساڑھے 13 سو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سینٹر کو 95 افراد رکھنے کے لئے بنایا گیا تھا، اطالوی حکام نے صورتحال  کو دیکھتے ہوئے تارکین کو  کرونا ٹیسٹ اور شناخت کے بعد قرنطینہ کے لئے بحری جہازوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور 500 تارکین کے لئے ایک جہاز جزیرے پر پہنچ گیا ہے، اطالوی حکام کے بعد اس سے پہلے منگل کو 16 جبکہ پیر کو 11 کشتیاں لمپاڈسیا پہنچی تھیں، ان کشتیوں میں 78 سے زائد مختلف ملکوں کے تارکین سوار تھے۔ جبکہ حکام نے 3 کشتیوں کو ریسکیو بھی کیا تھا، جن میں 29 تیونسی تارکین سوار تھے۔

دوسری طرف تارکین وطن مخالف اطالوی رہنما اور سابق وزیرداخلہ ماتیو سالوینی نے تارکین کی اتنی بڑی تعداد میں آمد پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور اسے حکومت کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.