خطرناک بیماری کی افواہ، کیا پیوٹن کا سورج غروب ہونے والا ہے؟

0

ماسکو: کیا مرد آہن سمجھے جانے والے روسی صدر ولادی میر پیوٹن ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں؟، وہ جلد ہی اقتدار چھوڑنے والے ہیں؟، یہ خبریں کئی بار عالمی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، اور ہر بارغلط ثابت ہوئیں، تاہم اب ایک بار پھر برطانوی اخبار نے دعوٰی کیا ہے

برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کا کہنا ہے کہ روس کے 68 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے سال جنوری میں صدارتی عہدہ چھوڑ دیں گے، اخبار نے روسی سیاست پر نظر رکھنے والے مبصر ویلری سلووی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیوٹن کی دونوں بیٹیاں اور 37 سالہ گرل فرینڈ علینا کباوا کی کوشش ہے کہ وہ روسی صدر کو عہدہ چھوڑنے پر قائل کرلیں، انہوں نے کہا کہ ان تینوں خواتین کا پیوٹن پر بہت رسوخ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر جنوری یعنی دو ماہ بعد اقتدار سے علیحدگی  کے منصوبے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے پیوٹن پہلے نیا وزیراعظم لائیں گے، جنہیں روس کی قیادت کے لئے تیار کیا جائے گا، ویلری نے یہ دعویٰ ایسے موقع پر کیا ہے، جب رواں ہفتے یہ بات سامنےآئی تھی کہ پیوٹن کو زندگی بھر کے لیے  ہر قسم کی قانونی کارروائی سے استثنیٰ دینے کے لئے قانون بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، تاہم اخبار کے مطابق پیوٹن پارکنسن جیسی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں، جس میں انسانی اعضا کی حرکات و سکنات آہستہ آہستہ بند ہونے لگتی ہے۔ پیوٹن  کو سیدھے ہاتھ کو کم حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح روسی صدر کو ٹانگیں سیدھی کرنے یا گھماتے وقت بھی تکلیف کے احساس کے ساتھ  دیکھا گیا ہے، ایک ویڈیو میں پیوٹن جب کپ پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ان کی  انگلی ہلتی  نظر آرہی ہے، تاہم روسی صدراتی محل اور حکام نے ایسی  اطلاعات کو گمراہ کن  قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.