فراری کی نئی اسپورٹس کار مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار، جدید چھت سمیت کئی تبدیلیاں

0

میلان: اٹلی کے بڑے کارساز ادارے فراری نے نئی ہائبرڈ اسپورٹس کار مارکیٹ میں متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے،  اگلے چند ہفتوں یعنی 2021 کے شروع میں یہ کار فروخت کیلئے پیش کردی جائے گی، جس میں کئی جدید فیچر شامل کئے گئے ہیں، نئے ماڈل کی کار میں فولڈ ہونے والی خوبصورت چھت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فراری نے اپنی نئی ہائبرڈ اسپورٹس کار کی تفصیلات جاری کی ہیں، جو اگلے چند ہفتوں میں مارکیٹ میں آنے والی ہے، 2021 کے اس نئے ماڈل کی اسپورٹس کار میں فولڈ ہونے والی خوبصورت چھت دی گئی ہے، جو اٹلی کی فیش خوبصورتی کا بھی شاہلکار ہے، اس فولڈنگ چھت سے صارفین کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ جب چاہیں گے، چھت کھول لیں گے، اور جب ان کا کھلی ہوا میں ڈرائیونگ یا سفر کا موڈ ہوگا، وہ اس چھت کو ایک بٹن سے بند کردیں گے، اس کے علاوہ نئی فراری اسپورٹس کار میں آپ کو چھت کھولنے یا بند کرنے کیلئے صرف 14 سیکنڈ درکار ہوں گے، اور یہ کام آپ گاڑی چلاتے ہوئے باآسانی ایک بٹن دبا کر کرسکیں گے، اور اس کیلئے آپ کو گاڑی روکنے یا رفتار کم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اسپورٹس کار کی رفتار 340 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، جبکہ یہ اسٹارٹ ہونے کے ڈھائی سیکنڈ کے اندر 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لے گی، اسپورٹس کار SF90 اسپائیڈر کی چھت زیادہ سے زیادہ رفتار پر بھی بالکل نارمل کام کرے گی، اور اس میں باہر سے شور روکنے کیلئے انسولیشن کی گئی ہے، اس میں انجن کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے نئے وینٹ دئیے گئے ہیں۔

فراری کے چیف ڈیزائننگ  آفیسر فلاویو مینزونی کا کہنا ہے کہ ہم نے فولڈنگ چھت کو کار کے ڈیزائن سے ہم آہنگ کیا ہے، جو صارفین کو راحت اور خوبصورتی کا احساس ملے گا، کار کا انجن 769 ہارس پاور کا ہے، اور اس میں 2 الیکٹرک موٹریں لگائی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.