ڈنمارک کی وزیراعظم کو کس  نے رلا دیا؟

0

کوپن ہیگن: ڈنمارک جیسے خوشحال یورپی ملک میں جس کا شمار مطمئن ممالک کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں ہوتا ہے، اس کی وزیراعظم گزشتہ روز سب  کے سامنے رو پڑیں، اور معافی مانگ لی، جی ہاں ڈنمارک کی وزیراعظم میٹی فریڈرکسن گزشتہ روز ٹی وی انٹرویو کے دوران اس وقت رو پڑیں،

جب کرونا کے خطرے کی وجہ سے ڈنمارک میں ایک کروڑ سے زائد آبی نیولوں کو مارنے کے حوالے سے ان سے سوال کیا گیا، اس موقع پر خاتون وزیراعظم کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ آنسو پونچھتی نظر آئیں، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ سے  درست طریقے سے نمٹنے میں ناکامی پر قوم سے معافی مانگنے میں انہیں کوئی عار نہیں ہے، جذباتی انداز میں ڈینش وزیراعظم نے کہا کہ یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ اس معاملے میں آبی نیولوں کی فارمنگ کرنے والوں کا کوئی قصور نہیں تھا، یہ سب کرونا کی وبا کی وجہ سے ہوا، اس موقع پر وہ بار بار آنسو پونچھتی نظر آئیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ  نیولوں کی فارمنگ کرنے والوں کے لئے اندھیرے میں امید کی کرن دیکھ رہی ہیں، واضح رہے کہ کچھ نیولوں میں کرونا سامنے آنے پر ڈنمارک حکومت  نے پورے ملک میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبی نیولے مارنے کا حکم دیا تھا ، اور ایک کروڑ کے قریب نیولے ماردئیے گئے، تاہم بعد میں ثابت ہوا کہ نیولوں سے اتنا بڑا خطرہ نہیں تھا، جتنا بتایا گیا تھا، جس پر وزیرزراعت موگنس جینسن کو استعفیٰ دینا  پڑگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.