جے ایف تھنڈر طیاروں میں پاکستانی ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کرلی

0

اسلام آباد: پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو مزید جدید بنالیا ہے، جس کے بعد یہ طیارے اب کافی حد تک پاک فضائیہ کے پاس موجود ایف سولہ طیاروں کے ہم پلہ ہوگئے ہیں، یہ پاکستانی ساختہ طیارے اپنے ونگز میں ایم کے 84 بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہوگئے ہیں۔

دفاعی اداروں سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ  نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان ائرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں پاکستانی ماہرین نے جے ایف 17 کے ونگ روٹس کو مزید بہتر اور جدید بنا نے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد یہ پاکستانی ساختہ طیارے اپنے ونگز میں ایم کے 84 بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہوگئے ہیں، یہ پاکستانی ماہرین کی اہم کامیابی ہے، اس سے پہلے یہ بڑے بم صرف ایف سولہ کے ذریعہ استعمال کئے جاسکتے تھے، تاہم اب جے ایف تھنڈر طیاروں  کے ذریعہ بھی پاکستان ان بموں سے حملہ کی صلاحیت کا حامل ہوگیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.