اٹلی میں کرونا کی لہر تھمنے کی امید پیدا ہوگئی

0

روم:اٹلی میں کرونا کی دوسری لہر تھمنے کا امکان روشن ہورہا ہے، جس سے حکومت اور عوام دونوں سکھ کا سانس لے سکتے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے اٹلی میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے، اور پیر کے روز نئے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے بھی کم ہوکر 16 ہزار377 پر آگئی۔

تاہم اموات کی شرح اب بھی زیادہ چل رہی ہے، اور 672 افراد کرونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، واضح رہے کہ  وائرس کی شرح کم ہونے کے بعد اموات پر اس کے اثرات میں دو سے تین ہفتے لگتے ہیں، اس لئے امید ہے کہ آئندہ چند روز میں اموات میں بھی کمی آنے لگے گی، اٹلی میں کرونا پھیلنے سے لے کر اب تک ساڑھے 55 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں، اور یہ برطانیہ کے بعد یورپ میں سب سے بڑی تعداد ہے، اس کے علاوہ ملک میں اب تک 16 لاکھ مریض  سامنے آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدید متاثر ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک ماہ کے دوران 27 ہزار سے زائد عملہ متاثر ہوچکا ہے جس کے باعث اطالوی نظام صحت پر شدید دباؤ تھا اور ہسپتالوں میں صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی تھی، تاہم اب کیسز کم ہونے سے صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.