اسلام آباد ہائیکورٹ کی کلبھوشن کیلئے بھارت کو پھر مہلت

0

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے گرفتار بھارتی جاسوس نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کو ایک اور مہلت دے دی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھارتی ہائی کمیشن کو ایک بار پھر موقع دیتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے کریں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جب کہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نون پیش ہوئے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نئی دہلی میں کلبھوشن کیس میں وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، بھارتی ہائی کمیشن کہتا ہے کہ جب ہم تیار تھے اس وقت ہمیں متعلقہ دستاویزات نہیں دی گئیں۔ اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق  شفاف ٹرائل کے تقاضے پورے کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت یتے ہوئے  سماعت ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.