اٹلی میں کتنے غیرملکی، پاکستانیوں کا کونسا نمبر، دلچسپ  اعداد وشمار

0

روم: اٹلی میں قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی تعداد  کتنی ہے، کتنے  ملازم ہیں، اور کتنے پنشن کے حقدار ہوچکے ہیں، اور کتنے بینیفٹ لے رہے ہیں، پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے، اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے، عام تاثر کے برعکس اٹلی میں پاکستانیوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

اٹلی کی سوشل سیکورٹی اور پنشن ایجنسی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سیکیورٹی (آئی این پی ایس) کے مطابق ملک میں 38 لاکھ  سے زائد غیر ملکی ایجنسی کے پاس رجسٹرڈ ہیں، ان میں سے گزشتہ برس تک 33 لاکھ افراد ملازمتیں کررہے تھے، جبکہ 2 لاکھ 52 ہزار 276 پنشن لے رہے ہیں، اور مزید 2 لاکھ 59 ہزار 495 انکم سپورٹ لے رہے ہیں، غیرملکیوں کی اکثریت یورپی یونین کے ممالک سے باہر پیدا ہوئی ہے، اور وہ کل تعداد کا 68 فیصد ہیں، صرف 32 فیصد غیرملکی یورپی ممالک میں پیدا ہوئے ہیں، اٹلی میں قانونی مقیم اور سوشل سیکورٹی کے پاس رجسٹرڈ غیرملکیوں میں سب سے بڑی تعداد رومانیہ کے شہریوں کی ہے، جو گزشتہ برس 7 لاکھ 56 ہزار 217 تھے، دوسرے نمبر پر البانوی شہری ہیں، جو 3 لاکھ 43 ہزار 923 ہیں، اس کے بعد مراکش کا نمبر ہے، جس کے 2 لاکھ 86 ہزار 835، پھر چینی 2 لاکھ 17 ہزار945، اس کے بعد یوکرین کے ایک لاکھ 75 ہزار997 اور فلپائن کے ایک لاکھ 24 ہزار411 شہری اٹلی میں مقیم ہیں، غیرملکیوں میں 55 فیصد مرد ہیں، تاہم یوکرین اور فلپائن کےمعاملے میں یہ الٹ ہے، اور ان کی خواتین زیادہ تعداد میں مقیم ہیں۔ یوکرینی شہریوں میں صرف 18 فیصد جبکہ فلپائنیز میں 41 فیصد مرد ہیں، ان دونوں ملکوں کی خواتین زیادہ تر کئیر ہومز یا گھروں میں ملازمتیں کرتی ہیں۔

پاکستانیوں کی تعداد

اس کے برعکس اٹلی میں مقیم 84 ہزار 55 پاکستانیوں میں مردوں کی شرح سب سے زیادہ 95 فیصد ہے، اور پاکستانی کمیونٹی میں خواتین کا حصہ صرف 5 فیصد ہے، اسی طرح رجسٹرد بنگلہ دیشیوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار990 تھی، جن میں 94 فیصد مرد ہیں، زیادہ ترغیرملکی 60 فیصد سے بھی زائد شمالی اٹلی میں رہتے ہیں، اس کے بعد وسطی اٹلی میں 24 فیصد مقیم ہیں، جبکہ جنوبی علاقوں میں 15 فیصد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.