مولانا فضل الرحمن کے گرد نیب کا شکنجہ سخت

0

پشاور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے گرد نیب کا شکنجہ سخت، نیب خیبر پختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کے 2 قریبی ساتھیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سے پہلے فضل الرحمن کا ایک قریبی ساتھی پہلے ہی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے نیب خیبر پختونخوا نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں گل اصغر اور نور اصغر سے تحقیقات کرے گی، اس سلسلے میں نیب نے دونوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مولانا فضل الرحمن کے ساتھی اگلے ہفتے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ اس سے پہلے جے یوآئی کے سربراہ کا ایک قریبی ساتھی اور محکمہ جنگلات کا سابق افسرموسیٰ خان بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، تاہم خود فضل الرحمن کے خلاف تحقیقات میں پیشرفت کے باوجود نیب نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.