عالمی برانڈ کے موبائل فون اب پاکستان میں بنیں گے، غیرملکی کمپنی کا بڑا اعلان

0

اسلام آباد: ملک میں صنعتیں لگانے کی حکومتی پالیسی کو ایک اور کامیابی ملی ہے، موبائل فون بنانے والے عالمی برانڈ نے پاکستان میں فون کی تیاری کا کارخانہ لگانے کا اعلان کردیا ہے، جس سے ہزاروں افراد کو روزگار اور ملک کو اضافی آمدن حاصل ہوگی، کمپنی نے 10ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چند ماہ قبل ملک میں موبائل فون کی تیاری کے لئے پیکج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کئی   موبائل فون کمپنیاں اس میں دلچسپی کا اظہار کرچکی ہیں، اور دو کمپنیوں نے تو فونز کی اسمبلنگ بھی پاکستان میں شروع کردی ہے، تاہم اب حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے، اور معروف عالمی برانڈ VIVO نے پاکستان میں موبائل فون بنانے کا کارخانہ لگانے کا اعلان کردیا ہے، اس کے لئے کمپنی نے زمین بھی خریدلی ہے، منصوبے پر 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، چینی کمپنی ویوو کے وفد نے گزشتہ روز وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر سے ملاقات میں اس منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا۔

’’ویوو‘‘ کمپنی کے اس وقت دنیا بھر میں 2 کروڑ موبائل فون فروخت ہوچکے ہیں، اور یہ کم قیمت اور اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون تیار کرنے کی شہرت رکھتی ہے، اس سے پہلے کورین کمپنی سیمسنگ نے بھی پاکستان میں موبائل فونز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.