اٹلی جانے والا مسافر پکڑا گیا

0

لاہور: اٹلی جانے والے مسافر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار، منشیات لے جانے کی کوشش ائر پورٹ سیکورٹی فورس نے ناکام بنادی، میلان جانے والا مسافر کو دھرلیا گیا، اے ایس ایف اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا، ملزم نے بڑی ہوشیاری سے منصوبہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کا رہائشی تصور اعجاز قطر ائر ویز کے ذریعہ بدھ کی صبح لاہور سے براستہ دوحہ میلان جارہا تھا، ملزم نے بڑی ہوشیاری سے منشیات نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا، فلائٹ نمبر کیو آر629 کے مسافر تصور اعجاز کو  مشکوک سمجھ کر اسکینر مشین پر بیٹھے ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے آپریٹر نے روکا، اور اس کے ہاتھ میں موجود سامان کی ہاتھ سے تلاشی لینی شروع کی تو اس کی ٹرالی کے نیچے کچھ نظر آیا، اور جب اسے چیک کیا گیا تھا تو وہاں سے برآمد ہوئی، جو ملزم نے بڑی ہوشیاری سے ٹرالی کے نیچے چھپا رکھی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرالی تو مسافر ہاتھ سے لے جاتا ہے، اور اسے مشین بھی چیک نہیں کرتی، اس طرح  ملزم کے بچ نکلنے کا زیادہ خدشہ تھا، تاہم اے ایس ایف اہلکار کی حاضردماغی نے اسے ناکام بنادیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.