سرکاری افسران کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

0

اسلام آباد: سرکاری افسران کیلئے خطرے کی گھنٹی، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں نیا سول سروسز قانون لانے کا اعلان کردیا، جس کے تحت غلط کام کرنے پر سرکاری ملازمین کا تبادلہ نہیں بلکہ نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام سٹیزن پورٹل کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے جنہوں نے پاکستان کی نئی سوچ کو متعارف کیا ہے، سٹیزن پورٹل کو 30 لاکھ لوگوں نے استعمال کیا، ہمیں سٹیزن پورٹل سے ان اداروں کا پتا چلا کہ کون کون سے ادارے کام نہیں کررہے ہیں، اس پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں چل رہے، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم لا رہی ہے، جس میں بڑے شہروں کی اپنی حکومت ہوگی اور شہروں کے تمام مسائل لوکل سسٹم کے تحت حل کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جو ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے اس پورٹل کا بھرپور استعمال کیا، اور اپنی مشکلات بیان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، سندھ اور پنجاب میں سرکاری دفاتر کی شکایات ہیں،

عمران خان نے کہا کہ عوام پورٹل کے ذریعے کرپٹ افراد کی نشاندہی کریں، شہریوں کیلئے بہترین طریقہ ہے کہ وہ اپنے مسئلے مسائل حکومت کو براہ راست بتا سکیں، انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے حکومت کیلئے آسان ہوگا کہ کن کن اداروں کا احتساب کرنا ہے اور کن کو بونس دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں حکومت کرنے والے خود کو مطلق العنان سمجھتے رہے ہیں اور اپنے لئے ایک رویہ تھا دوسروں کے ساتھ رویہ مختلف ہوتا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سٹیزن پورٹل عوامی خدمت کی طرف پہلا قدم ہے، ریاست مدینہ میں عوام کی ذمہ داری ریاست نے لی تھی، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی خدمت کریں، حکومت کوئی احسان نہیں کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.