جسٹس فائز عیسیٰ اور شاہد خاقان کے وکلا کو جج تعینات کرنے کی منظوری

0

اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ججز کے لئے بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، اور اسے پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے، ججز کیلئے تجویز کردہ دونوں نام اپوزیشن کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

دونوں وکلا کو جج مقرر کرنے کے لئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سفارش کی تھی، جج  کیلئے  منظور ہونے والے بابر ستار نجی ٹی وی جیو کیلئے بھی بطور مبصر کام کرتے ہیں، اور وہ اسی میڈیا گروپ کے انگریزی اخبار دی نیوز کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں، وہ فوج اور وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سخت رویے کا کھل کر اظہار کرتے رہے ہیں، اور ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے ٹوئٹ موجود ہیں، اطلاعات کے مطابق بابر ستار کے ریاستی اداروں کے بارے میں سخت خیالات کی وجہ سے ان پر اہم حلقوں کی طرف سے اعتراضات بھی سامنے آئے  تھے، تاہم جسٹس اطہر من اللہ کے سفارش کردہ ان کے نام کی منظوری دے دی گئی، بابر ستار صدارتی ریفرنس کے کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وکلا ٹیم میں بھی شامل تھے۔

بابر ستار بھارت سے تعلقات کے بھی بہت حامی سمجھے جاتے ہیں، اور ایک غیرملکی تنظیم کے تحت 1996 میں وہ ٹریک تھری ڈپلومیسی کا بھی حصہ رہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعیناتی کیلئے منظوری حاصل کرنے والے طارق محمود جہانگیری کو سابقہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اسلام آباد کا ایڈووکیٹ جنرل جیسا اہم عہدہ دیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں وہ بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہے ہیں، وہ ن لیگ کے رہنما  شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ان  کے وکیل بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.