اٹلی: اپنے ہی ہم وطن کو بلیک میل کرنے والا پاکستانی پکڑا گیا

0

بریشیا: اٹلی کے شہر بریشیا میں اپنے ہی ہم وطن پاکستانی کو بلیک میل کرنے والے 36 سالہ پاکستانی شہری کو اطالوی پولیس نے پکڑلیا ہے، ملزم نے نوجوان سے پرائیوٹ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا تھا، اور دھمکی دی کہ رقم نہ دینے پر اس کی پرائیوٹ تصاویر گھر والوں کو بھیج دے گا۔

تفصیلات کے مطابق بریشیا میں پاکستانی شہری نے 22 سالہ نوجوان کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے اور نوجوان کی پرائیوٹ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کیلئے 700 یورو کا مطالبہ کیا، نوجوان نے واٹس ایپ پیٖغام میں ملنے والی دھمکی پر مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور ملنے والی دھمکیوں پر پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کیلئے منصوبہ بنایا اور نوجوان سے ملزم کو ملاقات کیلئے بلانے کو کہا، نوجوان نے بلیک میلر کو فون کرکے کہا کہ وہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بدلے میں رقم دینے کیلئے تیار ہے، جس پر دونوں نے ریلوے اسٹیشن پر ملاقات طے کی۔ ملزم جیسے ہی ملاقات کے لیے پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ملزم کو بھتہ خوری کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانیوں کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.