پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری، ملازمین کیلئے رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کا اعلان

0

کراچی: پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری، ملازمین کی تعداد کم کرنے کیلئے رضا کرانہ علیحدگی اسکیم وی ایس ایس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، ملازمین کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے، اسکیم سے 58 سال سے کم عمر ملازمین فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائرلائن کو منافع بخش بنانے کے لئے اضافی ملازمین کم کرنے کی حکمت عملی پر کام شروع ہوگیا ، پی آئی اے طیاروں کے تناسب سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ملازمین رکھنے والے ائرلائن ہے، اور ائر لائن کو سابقہ ادوار میں سیاسی بھرتیوں کے ذریعہ تباہ کیا گیا ہے، تاہم موجودہ سی ای او ائر وائس مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم کی منظوری سے ائرلائن میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کے بعد کئی برسوں میں پہلی بار پی آئی اے آپریشنل خسارے سے باہر آئی ہے، تاہم پی قومی ائرلائن کو خسارے سے مکمل طور پر نکالنے اور منافع بخش بنانے کےلئے اضافی ملازمین کا بوجھ اتارنا ضروری ہے، 

اس حوالےسے پی آئی ا ے انتظامیہ نے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم وی ایس ایس کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ دستاویز کے مطابق اسکیم سے پی آئی اے کے 58 سال سے کم عمر کے مستقل ملازمین فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے ۔58 سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمین اسکیم کے لیے اہل نہیں ہیں ۔ پی آئی اے ملازمین وی ایس ایس سے فائدہ اٹھانے کیلئے 22 دسمبر 2020 تک درخواست دے سکتے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے اہل ملازمین کو یکمشت ادائیگی 31جنوری 2021 کو کردی جائے گی۔ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم میں واجبات کا تخمینہ 30 نومبر 2020 کو دی گئی تنخواہ سے لگایا جائے گا۔

ادھر پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ ملازمین کو معمولی باتوں پر سخت ترین سزائیں اور بیرون شہر تبادلوں کے ذریعے ڈرا دھمکا رہی  ہے تاکہ وہ خوف زدہ ہو کر ملازمت  چھوڑ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.