بھارت کے حملے کا خطرہ، پاک فوج کو الرٹ کردیا گیا

0

راولپنڈی: سکھ کسانوں کے احتجاج اورزوال پذیر معیشت سمیت اندرونی مسائل سے پریشان بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا خطرہ ۔ آئی ایس آئی کے بھارت میں موجود اثاثوں نے ممکنہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں کی اطلاع دی ہے۔ جس کے بعد پاک فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور فوجی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ دشمن کو کسی بھی غلطی کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ یاد رکھے گا۔ اہم سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت ایک مربتہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئے سر گرم ہے، بھارت بارڈر پر کوئی حرکت یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔ اس وقت مودی حکومت سکھ کسانوں کی تحریک سے ابھرنے والی خالصتان تحریک کو روکنے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شرانگیزی کرسکتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کو ٹھوس انٹیلی جنس اطلاعات ملی ہیں، جس پر مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی اگلے بیسز پر طیارے ہائی الرٹ ہیں۔ اور پہلے ہی چین کے ساتھ فضائی مشقیں بھی جاری ہیں۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت پر لداخ اور دو کلم میں چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت پر اندورنی اور بیرونی دباؤ ہے، دوسری طرف سکھ کسانوں کے احتجاج نے بھارت کو دو ہفتوں سے مفلوج کر رکھا ہے اور اس کے بطن سے خالصتان تحریک جنم لے رہی ہے، اس دوران مقبوضہ کشمیر میں بھی بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور اُس پر عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں میں مصروف ہے، انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر  کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سر جیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ 26 فروری 2019 کو بھی بھارت نے ایک ایسے ہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.