20 سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا

0

اسلام آباد: سنہرے مستقبل کی خاطر غیرقانونی طور پر ترکی میں مقیم قریباً 2 درجن پاکستانیوں کو ترکی سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے، بے دخل افراد کو ترک پرواز پر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے جہاں 11 افراد کو امیگریشن اہلکاروں نے پوچھ گچھ  کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

ترکی نے سفری دستاویزات نامکمل ہونے اور غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے ترکی میں موجود 22 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا۔ بے دخل کیے گئے افراد کو ترکش ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے جہاں 11 افراد کو امیگریشن اہلکاروں نے پوچھ گچھ  کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔ جبکہ ایئرپورٹ سے 11 افراد کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے، ان افراد کو غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے سمیت سفری دستاویزات میں معاونت فراہم کرنے والے انسانی اسمگلروں کی تفصیلات پوچھی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیمپ بند، ڈیپورٹیشن میں تیزی، یورپی ملک نے اہم فیصلے کرلیے

خیال رہے کہ چند ماہ قبل جرمنی اور یونان سے بھی 29 پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کیا گیا تھا، ان پاکستانیوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.