دو سے تین ماہ میں پاکستان میں ویکسین کے استعمال کی تیاریاں

0

اسلام آباد: پاکستان نے کرونا ویکسین کے لئے دوست ملک چین اور روس سے بات چیت آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، روس پہلے ہی پاکستان کو اپنی تیار کردہ ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش سفارتی ذرائع سے پہنچا چکا ہے، اگلے دو سے تین ماہ میں پاکستان میں ویکسین کا استعمال شروع ہوجائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترک خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کے لئے چین، روس سمیت دیگر ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم نے اپنی ترجیحی فہرست کو محدود کرلیا ہے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اگلے ماہ جنوری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں ویکسین دستیاب ہوجائے گی، پہلے مرحلے میں طبی عملے اور بڑی عمر کے افراد کو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بھی ویکسین اس کی افادیت اور محفوظ ثابت ہونے کے بعد حاصل کریں گے، حکومت نے پہلے ہی  150 ملین ڈالر ویکسین خریداری کے لئے مختص کردئیے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہم ویکسین کے لئے ایک سے ذرائع کو دیکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.