دہشتگردی کا خطرہ، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

0

لاہور: پاکستان ریلوے پولیس نے ملک میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی، ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات جبکہ ٹرینوں میں گشت ملازمین کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، ریلوے حکام نے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز بھی تعینات کردیے ہیں۔

اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے ریلوے تنصیبات کی سکیورٹی سخت ہے، سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.