تارکین کے کیمپوں کا معائنہ کرنے والا اطالوی انسپکٹر گرفتار

0

روم: اٹلی میں تارکین وطن کے کیمپوں کے معائنہ پر مامور انسپکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، انسپکٹر پر اپنے کام میں ڈنڈی مارنے اور رشوت وصولی کا الزام ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تارکین وطن کے کئی ریسیپشن سینٹرز کے معائنے کے موقع پر رشوت طلب اور وصول کی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے BENEVENTO میں پولیس نے 59 سالہ انسپکٹر کو گرفتار کرلیا ہے، اس انسپکٹر کا کام تارکین وطن کے ریسیپشن سینٹرز کا معائنہ کرکے رپورٹ دینا تھا، تاہم اس پر رشوت لے کر معائنہ میں ڈنڈی مارنے کا الزام ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تارکین وطن کے کئی ریسیپشن سینٹرز کے معائنے کے موقع پر رشوت طلب اور وصول  کی، اور اسے گرفتاری کے بعد گھر میں زیر حراست رکھا گیا ہے، تاہم ملزم نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کو غلط قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں تارکین کو جعل سازی سے پرمٹ دلوانے والے پکڑے گئے

خیال رہے کہ دو روزقبل اٹلی میں تارکین وطن کو جعلسازی سے رہائشی پرمٹ دلوانے کا اسکینڈل بھی سامنے آیا ہے، اور پولیس نے اس معاملے میں ملوث 32 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پکڑے گئے افراد بغیر کاغذات والے تارکین وطن سے بھاری رقم لے کر انہیں اٹلی کے رہائشی پرمٹ بنوا کردیتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.