سعودی عرب کے ایک اور شہر کیلئے پی آئی اے پروازیں چلانے کی تیاری

0

اسلام آباد: یورپی اسٹیشن بند ہونے کے بعد پی آئی اے نے اپنی توجہ سعودی عرب کے سیکٹر پر بڑھادی ہے، اور مزید ایک شہر کے لئے سعودی حکومت سے اجازت مانگ لی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب  کے شہر ابہا   کے لئے  بھی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اجازت کیلئے سعودی حکومت سے رجوع کرلیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اجازت جلد ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد ابتدائی طور پر ہفتہ وار 2 پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے ابہا کے لئے چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے حکام پرامید ہیں کہ سعودی ایوی ایشن سے منظوری کا عمل چند ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا اور  اگلے ماہ جنوری 2021 کے آغاز میں قومی ائرلائن ہم وطنوں کو ابہا کے لئے بھی سفر کی سہولت فراہم  کرنا شروع کردے گی۔

اس سے پہلے چئیرمین پی آئی اے ارشد ملک کی کوششوں سے پی آئی اے انتظامیہ نے القسیم کے لئے پروازیں شروع کی تھیں،  ابہاء کے نئے سیکٹر کے اضافہ سے ایک طرف پاکستانیوں کو سہولت حاصل ہوگی، اور دوسری جانب پی آئی اے کو بھی ریونیو ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.