رنگ گورا کرنے والی کریمیں ہی رنگ خراب کررہی ہیں

0

اسلام آباد: رنگ گورا کرنے کی شوقین خواتین ہوجائیں ہوشیار، اسکن وائٹ کریمیں کررہی ہیں، اسکن کو ہی خراب، حکومت نے ٹیسٹ کے بعد اہم رپورٹ جاری کردی، ملک میں فروخت ہونے والی 59 اسکن وائٹ کریموں کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا ہے، تو ان میں سے 56 غیر معیاری نکلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں بالخصوص رنگ گورا کرنے کا کریز پایا جاتا ہے، تاہم اب حکومت نے ملک میں فروخت ہونے والی 59 اسکن وائٹ کریموں کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا ہے، تو ان میں سے 56 غیر معیاری نکلی ہیں، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے تصدیق کی ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کریم مرکری کی مقدار بڑھا کر خواتین کی جلد سے کھیل رہی ہیں، اور ٹیسٹ کی گئی 59 اسکن وائٹ کریموں میں سے صرف 3 کے اندر مقررہ معیار کا مرکری پایا گیا۔

زرتاج گل نے رنگ گورا کرنے والی نقصان دہ کریموں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری والے اشتہاروں کے ذریعہ ہمیں زبردستی چِٹا کرنا چاہتے ہیں، ہمیں زبردستی کاسمیٹک بیچا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.