پی پی رہنما اعتزاز احسن نے سینیٹ الیکشن پر حکومت کی حمایت کردی

0

لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے سینیٹ انتخابات کے لئے اعلان کردہ حکومتی حکمت عملی کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے، انہوں نے  پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ اپوزیشن نے اگر استعفے دئیے تو اس کا اپنا نقصان ہوگا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ارکان کی مدت مکمل ہونے سے 30 روز پہلے کسی بھی وقت کرائے جاسکتے ہیں، اس لحاظ سے 11 فروری سے 10 مارچ تک کسی بھی دن سینیٹ الیکشن ہوسکتے ہیں، الیکشن کمیشن سینیٹ کیلئے حکومت سے رائے لیتا  ہے۔

انہوں نے سینٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعہ کرانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور شہباز شریف بھی شو آف ہینڈ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ شوآف ہینڈ کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ روکی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت شوآف ہینڈ کیلئے سپریم کورٹ سے آرٹیکل 186 کے تحت مشاورت کر سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.