نیا سیاسی کھڑاک کرنے کیلئے ٹرمپ کی تیاری، نیا منصوبہ بنالیا

0

واشنگٹن: امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری خطاب میں جلد واپسی کا بیان دے کر بہت سے لوگوں کو چونکا دیا ہے، ٹرمپ نے امریکی سیاسی منظر نامے پر اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے منصوبہ بنالیا ہے، منصوبہ امریکہ میں دو جماعتی نظام پر پہلی بڑی زک ثابت ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹرمپ نے بدھ کو اپنی صدارت کے آخری روز بھی ہار نہ مانی، ایک طرف وہ روایت  کو توڑتے ہوئے نئے صدر جو بائیڈن کی حلف برداری میں شریک نہ ہوئے، تو دوسری طرف انہوں نے وائٹ ہاوس سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جلد واپسی کا کہہ کر لوگوں کو چونکا دیا، اور اشارہ دیا کہ وہ سابق شکست خوردہ امریکی صدور کی  طرح گھر نہیں بیٹھیں گے، بلکہ وہ صدارتی الیکشن میں دھاندلی کے بیانیے کو اپنے حامیوں کی مدد سے آگے بڑھائیں گے، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ اپنے بعض ری پبلکن ساتھیوں کی بے وفائی سے رنجیدہ ہیں، اور انہوں نے نئی جماعت بنانے پر ساتھیوں سے مشورے کیے ہیں۔

نئی پارٹی کو مجوزہ نام "پیٹریاٹ پارٹی” تجویز کیا گیا ہے، اگر ٹرمپ نئی جماعت بناتے ہیں، تو یہ امریکہ میں دو جماعتی نظام پر پہلی بڑی زک ثابت ہوسکتی ہے، کیوں کہ ریپبلکن ووٹرز کا ایک اچھا خاصا حصہ اب بھی ٹرمپ کا حامی ہے، ان میں بالخصوص سفید فاموں کی بالادستی کا حامی طبقہ شامل ہے، جو ٹرمپ کو اپنا ہیرو سمجھتا ہے، اور جنون کی حد تک انہیں چاہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.