دبئی میں پھر شعبے بند ہونے لگے

0

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرونا کی وبا  ایک بار پھر شدت پکڑنے لگی ہے، جس کے بعد کئی شعبوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، یو اے ای میں گذشتہ ایک ہفتے سے کرونا کے یومیہ کیس بڑھ رہے ہیں، اور بدھ و جمعرات کو ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق یواے ای میں ایک بار پھر کرونا کے کیس بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے بعد دبئی میں حکام نے ہوٹل اور ریستورانزمیں تفریحی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے، جمعرات سے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، دوسری طرف دبئی حکومت نے تمام اسپتالوں کو غیر ضروری آپریشن منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دبئی کی ہیلتھ اتھارٹی نے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف ہنگامی کیسوں میں آپریشن کریں تاکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش نہ لگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.