سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

0

راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں دو اہم دہشت گرد کمانڈرز سید رحیم اور سیف اللہ نور سمیت 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے، آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007 سے اب تک سیکیورٹی فورسز پر 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا جبکہ دہشت گرد سید رحیم وانا اور میرعلی میں دو خودکش مراکز کا انچارج بھی تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیوں نے دہشت گرد کمانڈر سید رحیم کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی ریکروٹنگ کا ٹاسک دے رکھا تھا، سید رحیم میرعلی میں 4 قبائلی عمائدین اور شمالی وزیرستان میں ایک کمپنی کے 3 انجنئیرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ نور خیسور میں سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.