تارکین وطن کو ڈیپورٹ کرنے کا عمل تیز

0

برلن: جرمنی نے کرونا بحران کی وجہ سے روکا گیا ڈیپورٹیشن کا عمل بحال کردیا ہے، اور ملک میں موجود غیرقانونی تارکین وطن  کو ڈیپورٹ کرنے کا عمل تیز کردیا ہے، افغانستان کو محفوظ  ملک قرار دینے کے بعد اس کے شہری بھی اب ڈیپورٹ کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن یا جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں، انہیں ڈی پورٹ کرنے کا عمل کرونا بحران کے دوران روک دیا تھا، تاہم اب اسے بحال کردیا گیا ہے، اور جمعرات کو 26 افغان تارکین وطن کو واپس کابل بھیج دیا گیا، جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ان افغان تارکین وطن کو خصوصی چارٹر طیارہ کے ذریعہ کابل بھیجا گیا ہے، ان کی سیاسی پناہ کی درخواستیں پہلے ہی مسترد کی جاچکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی ممالک سے تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

اگرچہ جرمنی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے کہ افغانستان میں حالات خراب ہیں، اس لئے ان کے شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے، تاہم جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں محفوظ علاقے موجود ہیں، جرمنی سے اب تک 979 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.