تارکین کو بچانے کے لئے اٹلی کی امدادی کارروائی

0

روم: اٹلی آنے والی تارکین وطن کی کشتی لمپاڈسیا کے جزیرے کے قریب پہنچ کر الٹ گئی، کشتی میں 50 سے زائد تارکین وطن سوار تھے، اطالوی حکام نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کا ثبوت دیتے ہوئے امدادی کارروائی شروع کردی، حکام کے مطابق یہ واقعہ سسلی کے جنوب میں ہفتہ کی رات کو پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی آنے کی کوشش کرنے والوں کی پہلی منزل سمجھے جانے والے جزیرے لمپاڈسیا کے قریب پہنچ کر تارکین کی ایک کشتی ڈوب گئی، کشتی میں 50 سے زائد تارکین وطن سوار تھے، کشتی  کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی اطالوی کوسٹ گارڈز حرکت میں آگئی، اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اس دوران تارکین وطن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلئے گئے، اطالوی کوسٹ گارڈ نے 45 تارکین وطن کو بچالیا اور انہیں اپنی کشتیوں میں ساحل پر منتقل کردیا ہے جبکہ بچائے گئے تارکین نے بتایا کہ ان کے 5 ساتھی بھی تھے، جو لاپتہ ہیں، ان کی تلاش کے لئے حکام کوشش کررہے  تھے۔

مقامی حکام کے مطابق سسلی سے ہیلی کاپٹر بھی طلب کئے گئے تاکہ سمندر میں لاپتہ ہوجانے والے تارکین کو تلاش کیا جاسکے، تاہم ان کا پتہ نہیں چل سکا۔ واضح رہے کہ اطالوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے اس سال کشتیوں کے ذریعہ تارکین کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، اور اب تک 2931 تارکین پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ برس 2065 تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.