یورپ اور دنیا کا امیر ترین ملک بھی خسارے میں چلاگیا

0

جنیوا: کرونا اور اس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن نے شہریوں کو ہی نہیں ملکوں کی معاشی حالت بھی خراب کردی ہے، اس وبا نے دنیا کے امیر ترین ملک کو بھی خسارے سے دوچار کردیا، اور گزشتہ برس اسے 15 ارب 80 کروڑ فرانک کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن نے پوری دنیا کے معاشی نظام کو اتھل پتھل کردیا ہے، ایسے میں دنیا کا امیر ترین ملک سمجھا جانے والا سوئٹزرلینڈ بھی خسارے کا شکار ہوگیا ہے، اور گزشتہ برس 2020 میں اسے 15 ارب 80 کروڑ فرانک کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ 2019 میں اس کا بجٹ 3 ارب 90 کروڑ فرانک پلس میں تھا، سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں کمی نے ایک طرف ٹیکس وصولی کم کی، تو دوسری جانب حکومت کو اس دوران اضافی اخراجات کرنے پڑے، جس کے نتیجے میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرونا سے متعلق اقدامات پر 15 ارب فرانک خرچ کئے گئے، حکومت نے اس سال کے لئے بھی پارلیمنٹ سے 14 ارب 30 کروڑ ڈالر ان اقدامات کے لئے مانگے ہیں، جن میں لوگوں کی معاشی امداد بھی شامل ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سال بھی سوئٹزرلینڈ کو  20 ارب فرانک تک کے خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.