متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ٹاپ پر آگئے، لیکن کس شعبہ میں ؟

0

دبئی: پاکستانیوں کی ذہانت کا کوئی مقابلہ نہیں، کسی بھی شعبے میں وہ اپنی مہارت دکھانے پر آئیں، تو سب کو مات دے دیتے  ہیں، اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک کمپنی بھی پاکستانیوں کی ذہانت اور مہارت کی کھلی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں مختلف اقوام کے ڈرائیور خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم ان ڈرائیوروں میں سب سے کم حادثات میں پاکستانی ملوث پائے گئے ہیں، جو ان کی ذہانت اور مہارت کا ثبوت ہے، یو اے ای کی ایک انشورنش کمپنی یلہ کمپئیر انشورنس نے سال 2020 کے عرصے کے لئے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستانی ڈرائیور اس دوران بہترین قرار پائے ہیں،’’خلیج ٹائمز‘‘کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں بطور ڈرائیور کام کرنے والے مختلف ممالک کے باشندوں میں پاکستانی سال 2020 کے بہترین ڈرائیور ثابت ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں گزشتہ سال ہونے والے حادثات میں پاکستانی ڈرائیورز میں حادثات کی شرح سب سے کم یعنی ڈھائی   فیصد رہی، شامی، لبنانی، اردن اور فلپائن کے ڈرائیورز میں پاکستانیوں سے زیادہ حادثات کی شرح  ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوناتھن راؤلنگ کے مطابق حادثات کے بعد انشورنش کا دعویٰ کرنے والے صارفین (ڈرائیوروں) میں صرف 2.5 فیصد پاکستانی سامنے آئے جبکہ 2019 میں پاکستانیوں کی یہ شرح 8 فیصد تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.