ہوٹل پارٹی میں پولیس کو ایسی چیز ملی کہ اہلکاروں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

0

میڈرڈ: جعلسازی صرف پاکستان جیسے تیسری دنیا کے ممالک میں ہی نہیں ہوتی بلکہ یورپ میں بھی جعلی چیزیں بنانے والوں کی کمی نہیں، یورپی ملک کی پولیس نے اب لاکھوں کی تعداد میں ایسا جعلی آئٹم برآمد کیا ہے، جو لوگوں کی صحت اور جان کیلئے خطرہ بن سکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک میں پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اطلاع پر ہوٹل پر چھاپہ مارنے گئی، لیکن ہوٹل میں تلاشی کے دوران اہلکاروں کو وہ چیز دیکھنے کو ملی جس نے ان کے ہوش اڑا دئیے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ Laganes کے علاقے میں ایک ہوٹل میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوان پارٹی کر رہے ہیں۔ پولیس پارٹی پر چھاپہ مارنے ہوٹل پہنچی اور تلاشی شروع کی تو گراونڈ فلور پر اسے کئی بڑے باکس نظر آئے۔ پولیس نے باکس کھولے تو اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، باکس میڈیکل گریڈ کے مہنگے ماسک kn95 اور Ffp2 سے بھرے ہوئے تھے، لیکن یہ ماسک جعلی تھے اور ان پر یورپی معیار کے مطابق ہونے کی مہر بھی وہیں لگائی جاتی تھی۔

پولیس نے مہر لگانے والا پرنٹر تحویل میں لیا۔ اور ماسک کی گنتی شروع کی تو اہلکاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، چند سو نہیں ہزار نہیں، لاکھ نہیں بلکہ چالیس لاکھ جعلی ماسک ڈبوں سے برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ماسک مارکیٹ میں سپلائی کیلئے تیار تھے، اور ان پر جعلی مہریں بھی لگائی جاچکی تھیں، پولیس نے ہوٹل کے منیجر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.