بادشاہ کی گستاخی پر گرفتار ریپر کی رہائی کیلئے اسپین میں ہنگامہ

0

میڈرڈ: اسپین میں بادشاہ کی گستاخی پر ریپر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور اس کا دائرہ دارالحکومت میڈرڈ تک پھیل گیا ہے، احتجاج کے دوران لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، ریپر پابلو ہیسل کو 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین میں بادشاہ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ کرنے پر ریپر پابلو ہیسل کو گرفتار کرکے 9 ماہ قید کی سزا سنادی گئی تھی، جس کے خلاف پانچ روز سے احتجاج جاری ہے، احتجاج کا سلسلہ بارسلونا سے نکل کر میڈرڈ تک پہنچ  گیا ہے، بارسلونا میں مظاہرین ہر روز رات کے وقت احتجاج کے لئے نکلتے ہیں، اور پولیس سے ان کی جھڑپیں ہوتی ہیں، ہفتہ کی شب بھی کئی ہزار مظاہرین نے جب پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف مارچ کی کوشش کی تو پولیس سے ان کی جھڑپیں شروع ہوگئیں، اس دوران کچھ مظاہرین نے Passeig de Gracia کے ایریا میں دکانوں پر بھی حملے کئے، جبکہ کئی گاڑیاں بھی جلادیں۔

مغربی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جھڑپوں کے دوران 6 مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی آنکھ ضائع ہونے کی اطلاع ہے، دوسری طرف میڈرڈ میں بھی گرفتار ریپر کی رہائی کے لئے مظاہرہ ہوا ہے، اسی طرح کے مظاہرں کی اطلاعات جنوبی شہروں ملاگا، کوردوبا اور  seville سے بھی موصول ہوئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.