اٹلی کے ریجنز میں اضافی پابندیاں لگنا شروع، ماہرین کو نئی کرونا لہر کا خدشہ

0

روم: اٹلی میں کرونا وائرس کی نئی اقسام کے حملے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم ماریو دراغی نے وزرا کے ہمراہ ماہرین سے مشاورت کی ہے، جس کے دوران ماہرین نے حکومت کو خبراد کردیا ہے، دوسری جانب روم اور بریشیا میں نئے کیس آنے پر پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بریشیا میں کرونا کے کیس مسلسل بڑھنے کے بعد کرونا پابندیوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ روم میں برازیلی وائرس کا کیس سامنے آنے پر اسکول بند کردئیے گئے ہیں، بریشیا میں حکام نے اورنج زون کردیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ نئی پابندیاں لاگو ہوگئی ہیں، ان میں اسکولوں کی بندش اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کا اجرا شامل ہے، لمباردیا میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے Guido Bertolaso کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ ہم کرونا کی تیسری لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس لئے اب ہمیں مزید محتاط رہنا ہوگا۔

ادھر اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے بھی نئی صورتحال پر وزرا کے ہمراہ ماہرین کے ساتھ اجلاس کیا ہے، جس میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی وائرس تیزی سے ملک میں پھیل رہا ہے، اور مارچ کے وسط (درمیان) تک اس وائرس کے مریض سب سےزیادہ ہونے کاخدشہ ہے، متاثرین میں اس وائرس کی شرح پہلے ہی 30 فیصد تک پہنچ رہی ہے، ماہرین نے پابندیاں جلد ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اجلاس میں یہ موقف دہرایا کہ سکئی لفٹس، جم اور سینما کھولنے سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے، ماہرین سے ہونے والی مشاورت کے بعد وزیرصحت رابرٹ سپرانزا اب اس بارے میں سینیٹ میں قرارداد پیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.