یورپی ملک کی حکومت نے تارکین کو سڑکوں پر لاکھڑا کیا

0

ایتھنز: یونان کی حکومت نے تارکین وطن کو گھروں سے نکال کر سڑکوں پر لاکھڑا کیا، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں تارکین سے سہولت واپس لے لی گئی، متاثرین نے مظاہرہ کرکے احتجاج کیا ہے، بیشتر تارکین کے پاس دستاویزات بھی نہیں ہیں، جس سے ان کی مشکل مزید بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونان کی حکومت نے اصلاحات پروگرام کے تحت تارکین وطن کو اہم سہولت سے محروم کرکے انہیں سڑکوں پر لاکھڑا کیا ہے، حکومت نے سیاسی پناہ کے طلبگاروں کے لئے رہائش کی سہولت اچانک ختم کردی ہے، جس سے دارالحکومت ایتھنز سمیت دیگر علاقوں میں 7 ہزار سے زائد تارکین وطن چھت سے محروم ہوگئے ہیں، اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہورہے ہیں، ان تارکین وطن کو اس سے پہلے یونانی حکومت نے مختلف ہوٹلوں میں رہائش فراہم کی ہوئی تھی، رہائش کی سہولت واپس لینے پر ایتھنز کے وکٹوریہ اسکوائر میں تارکین وطن نے مظاہرہ کیا ہے۔

بے گھر ہونے والے بیشتر تارکین کے پاس دستاویزات بھی نہیں ہیں، جس سے ان کی مشکل مزید بڑھ گئی ہے، کیوں کہ انہیں نقل وحرکت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، ادھر تارکین وطن کے بڑے مرکز لیس بوس جزیرے اورChios میں اختتام ہفتہ مقامی یونانی شہریوں نے نئے ریسیپشن مراکز کے قیام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جزائر پر تارکین کے نئے مراکز نہ بنائے جائیں، صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلئے دونوں جزائر پر حکومت نے مزید اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.