عوامی دباؤ مسترد، جرمنی نے لاک ڈاؤن بڑھادیا، لیکن کچھ شعبے کھولنے کی اجازت

0

برلن: عوامی دباؤ کے باوجود جرمنی میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں 28 مارچ تک توسیع کردی ہے، تاہم کچھ شعبوں کے لئے نرمی اور انہیں کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ چانسلر انجیلا مرکل نے ریاستی سربراہان کے ساتھ ویڈیو اجلاس کے بعد کیا ہے، جس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا  سے نمٹنے کے لئے جرمنی میں نومبر سے سخت لاک ڈاؤن جاری ہے، جس سے اب عوام میں اکتاہٹ پیدا ہورہی ہے، اور سروے میں عوامی رائے سامنے آنے پر بھی  حکومت پر لاک ڈاؤن نرم کرنے کیلئے دباؤ بڑھتا جارہا تھا، تاہم جرمن حکومت نے عوامی دباؤ کے باوجود کوئی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور لاک ڈاؤن میں 28 مارچ تک توسیع کردی ہے، البتہ کچھ  نرمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

کن شعبوں میں نرمی ہوگی

جرمن نشریاتی اداروں کے مطابق پیر 8 مارچ سے دوستوں یا پڑوسیوں کے ساتھ ملنے کے حوالے سے رولز نرم کردئیے جائیں گے، اور 5 افراد تک کو ملنے کی اجازت ہوگی، ان میں 14 برس سے کم عمر بچوں  کو نہیں گنا جائے گا، اسی طرح بک اسٹور، گارڈن سینٹرز اور پھولوں کی دکانوں کو بھی 8 مارچ سے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، لیکن انہیں اپنے گاہکوں میں کم ازکم 10 میٹر کا فاصلہ یقینی بنا کر رکھنا ہوگا، اس کے علاوہ اجلاس میں ویکسین کی مہم تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولوں اور ڈے کئیر مراکز کے عملے کو فوری طور پر ویکسین لگائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.