اٹلی دنیا کا ساتواں بدقسمت ملک بن گیا

0

روم: کرونا سے پیر کو تازہ اموات کے بعد اٹلی دنیا کے بدقسمت ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے، جہاں اموات ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئی ہیں، اس کے ساتھ ہی نئے اطالوی وزیراعظم نے صورتحال مزید خراب ہونے کا اشارہ دے دیا ہے، لیکن وزیرصحت نے ایک اچھی خبر بھی سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پیر کو کرونا سے مزید 318 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد وبا سے مجموعی اموات ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئی ہیں، اس سے پہلے امریکہ، برازیل، میکسیکو، بھارت، روس اور برطانیہ میں اموات ایک لاکھ سے زائد ہوچکی تھیں، اس طرح اٹلی ایک لاکھ اموات کا ہندسہ عبور کرنے والا ساتواں ملک بن گیا ہے، لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بلکہ اٹلی اب کرونا کی ایک نئی لہر کی لپیٹ میں آرہا ہے، اور وزارت صحت نے کہا ہے کہ انفیکشن کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ملک میں تیزی سے پھیلتا برطانوی وائرس ہے، اس دوران وزیراعظم ماریو دراغی نے تسلیم کیا ہے کہ وبا کی صورتحال خراب ہورہی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت ویکسین کی مہم تیز کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

یورپی یونین کے اکثر ممالک کی طرح اٹلی میں بھی ویکسین کی مہم سست رفتاری کا شکار ہے، جس کی وجہ کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کی فراہمی میں مسائل ہیں، وزارت صحت کے مطابق پیر تک اٹلی کی 6 کروڑ آبادی میں سے ساڑھے 16 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی تھی، اب حکومت مہم تیز کرنے کے لئے دو خوراکوں کے بجائے برطانیہ کی طرح زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک دینے کی پالیسی اپنانے پر غور کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.