اٹلی میں کرونا فری ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار

0

روم: اٹلی میں کرونا سے سارے کاروبار متاثر ہوئے ہیں، اور ان میں سیاحت اور اس سے جڑے شعبے سرفہرست ہیں، ایسےمیں بڑی کمپنیاں اپنے کاروبار کی بحالی کے لئے کچھ نئے آئیڈیاز کے ساتھ سامنےآرہی ہیں، اور ایسا ہی ایک آئیڈیا اطالوی ریلوے بھی سامنے لے کر آئی ہے۔

جی ہاں اٹلی کی ریلوے کمپنی (Ferrovie dello Stato FS) نے موسم گرما میں سیاحت کی بحالی کے لئے سیاحوں کو کرونا فری سروس دینے کا اعلان کیا ہے، کمپنی کے سی ای او Gianfranco Battisti نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی سیاحوں کے لئے کرونا فری ٹرین چلائے گی، یہ ٹرین میلان اور روم کے درمیان چلائی جائے گی، اور اس کا آغاز اگلے ماہ یعنی اپریل میں ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا کیسز میں اضافہ، اٹلی نے ویکسین پر بڑے فیصلے کرلئے

انہوں نے بتایا کہ ہم  ٹرین پر سوار ہونے سے قبل سارے عملے اور مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کریں گے، اور صرف کلئیر نتیجہ آنے پر ہی ٹرین پر سوار ہونے کی اجاز ت دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ ہم یہ ٹرینیں بالخصوص سیاحتی مقامات کے لئے چلائیں گے، تاکہ موسم گرما میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے میں معاون بنیں، انہوں نے کرونا فری ٹرین کو’’ ہیلتھ ٹرین‘‘ کا نام دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.