ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا

0

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 97 پیسے سستی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر کی قدر 156 روپے کی حد سے بھی گر گئی ہے، گزشتہ سال گزشتہ برس 9 مارچ کو ڈالر کی قیمت 156.58 روپے تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 97 پیسے سستا ہوگیا، امریکی کرنسی 156 روپے 72 پیسے سے گر کر 155 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے کی کمی سے 156روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ وزیراعظم عمران خان کا ڈیجیٹل روشن پروگرام ہے جس میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں پیسے بھیج رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے قرض پروگرام کی بحالی کے بعد قوی امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قرض پروگرام کی نئی قسط موصول ہو جائے گی، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.