یورپی ممالک نے ویکسین کیلئے کس ملک سے رابطہ کرلیا

0

برسلز: برطانوی کمپنی کی آسٹرا زینیکا ویکسین میں مسائل آنے کے بعد یورپی ممالک نے روسی  ویکسین کی طرف رجوع کرلیا ہے، اور روسی سپوتنک ویکسین کی تیاری کے لئے روس سے معاہدے کرنے شروع کردئیے ہیں، اٹلی، فرانس، جرمنی اور اسپین کے ساتھ ویکسین کی تیاری کے لئے معاہدے بھی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹرا زنیکا ویکسین میں کچھ مسائل سامنے آنے کے بعد بیشتر یورپی ملکوں نے اس کا استعمال معطل کردیا ہے، جس کے بعد ان کا رخ روسی ویکسین کی طرف ہوگیا ہے، اگرچہ ابھی تک روسی ویکسین سپونتک کی یورپی میڈیسن ایجنسی نے منظوری نہیں دی، تاہم یہ جلد متوقع ہے، اور روسی ویکسین کو یورپی فیکٹریوں میں تیار کرنے کے لئے معاہدے بھی شروع ہوگئے ہیں، اطالوی اور برطانوی خبر ایجنسیوں کے مطابق روس کے انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ دمتروف نے بتایا ہے کہ اٹلی، فرانس، جرمنی اور اسپین کے ساتھ ویکسین کی تیاری کے لئے معاہدے ہوگئے ہیں، ان ممالک میں روسی ویکسین تیار کی جائے گی اور یورپی یونین کی منظوری کے بعد اسے رکن ممالک کے شہریوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

 یورپی یونین نے روسی ویکسین کی منظوری کے لئے گزشتہ ہفتے اس کا جائزہ شروع کیا تھا، تاہم یورپی یونین کے رکن ایک ملک ہنگری نے اس منظوری سے قبل ہی خود فیصلہ کرتے ہوئے روسی ویکسین کا استعمال شروع کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.