تارکین کو بچانے والے جہاز کو بندرگاہ کی تلاش

0

روم: تارکین وطن کو بحیرہ روم میں بچانے والا جہاز بندرگاہ کی تلاش میں سرگرداں ہے، اور گزشتہ چار روز کے دوران جہاز کا عملہ متعلقہ ملکوں کو اس حوالے سے پیغام بھیج چکا ہے، تاہم کوئی جواب نہیں ملا، اس دوران سمندر میں موسم خراب ہونے کی پیشگوئی بھی آگئی ہے۔

دوسری طرف اطالوی حکام نے ایک اور جہاز کو سیفٹی معیارات پر پورا نہ اترنے پر بندرگاہ پر روک لیا ہے، تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کیلئے کام کرنے والی این جی او ایس او ایس میڈیٹرین کے جہاز  نے دو مختلف کارروائیوں میں 116 تارکین وطن کو بحیرہ روم سے بچایا تھا، جو یورپ آنے کی کوشش میں سمندر میں پھنس گئے تھے، اب یہ جہاز ان تارکین سمیت کھلے سمندر میں کھڑا ہے، اور برتھ ملنے کے انتظار میں ہے، عملے کا کہنا ہے کہ وہ چار روز سے اس انتظار میں ہیں، لیکن کسی ملک نے جواب نہیں دیا، دوسری طرف  سمندر میں موسم بھی خراب ہوتا جارہا ہے، جس سے ان کی تشویش بڑھ رہی ہے، جہاز پر بچائے گئے تارکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور کم ازکم ایک شخص کی حالت خراب ہے۔

دوسری طرف سسلی میں اطالوی حکام نے جرمن این جی او کے اس جہاز کو روک لیا ہے، جس نے رواں ماہ کے آغاز میں 400 تارکین کو بچایا تھا اور انہیں اٹلی میں لے آیا تھا، سی واچ  نامی تنظیم کے ملکیتی اس جہاز کو قوانین توڑنے اور نیوی گیشن سیفٹی کی خامیوں پر روکا گیا ہے، سی واچ نے اس پر احتجاج کیا ہے، اور کہا ہے کہ  انہوں نے جہاز پر اس لئے زیادہ تارکین سوار کرلئے تھے کیوں کہ وہ کسی کو سمندر میں مرنے کے لئے نہیں چھوڑ سکتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.