معاشی بحران ویٹی کن سٹی بھی پہنچ گیا، پوپ کا اہم اعلان

0

روم: کیا غریب اور کیا امیر ممالک کرونا کی وجہ پیدا ہونے والے معاشی بحران سے سب ہی پریشان نظر آتے ہیں، اور اب اس معاشی بحران سے ویٹی کن سٹی بھی متاثر ہوگیا، کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملازمتیں بچانے کے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وبا سے دنیا بھر میں معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے، اور امیر ممالک بھی پریشان نظر آرہے ہیں، ایسے میں ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے معاشی بحران کے سبب کارڈینلز اور ویٹی کن کے دیگر ملازمین کی تنخواہوں  میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے، تمام افراد کی تنخواہ 10 فیصد کم کی جارہی ہے، پوپ فرانسس نے اس حوالے سے احکامات جاری کردئیے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ملازمتیں بچانے کے لئے تنخواہوں میں کمی کی گئی ہے، پوپ فرانسس کی جانب سے جاری کی گئی ڈگری میں کہا گیا ہے کہ اوپر سے لے کر نچلی سطح تک تمام  ملازمین پر اس کٹوتی کا اطلاق ہوگا۔

تنخواہ میں یہ کمی یکم اپریل سے لاگو کی گئی ہے، اسی طرح مذہبی رہنماؤں کی تنخواہوں میں خود کار اضافے کا نظام بھی معطل کردیا گیا ہے، ویٹی کن سٹی کی گورنریٹ کا کہنا ہے کہ موجود ہ معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے تمام ذیلی اداروں کے ملازمین پر بھی اس کٹوتی کا اطلاق ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.