بوسنیا میں پھنسے پاکستانیوں سمیت تارکین کو نئی مصیبت نے گھیرلیا

0

سراجیوو: بوسنیا میں جہاں پاکستانی تارکین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، وہاں تارکین کو ایک نئی مصیبت نے آگھیرا ہے، دو کیمپوں میں کرونا کی وبا پھیل گئی ہے، تارکین کی مدد پر مامور خیراتی اداروں کا عملہ بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے، وبا کی وجہ سے پہلے سے پریشان تارکین کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوسنیا کے حکام نے تارکین کے دو کیمپوں میں کرونا پھیلنے کی تصدیق کردی ہے، جہاں مقیم درجنوں تارکین وطن وبا کا شکار ہوگئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد متاثرہ تارکین کو الگ سینٹر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، بہاک کے علاقے میں قائم کیمپ میں 45 تارکین کے ساتھ ان کی مدد کرنے والی خیراتی تنظیموں اور سیکورٹی پر تعینات عملہ کے 12 ارکان بھی انفیکٹ ہوگئے ہیں، Velika Kladusa کے علاقے میں بھی  تارکین کے کیمپ میں کم ازکم 5 افراد وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، بوسنیائی حکام کا کہنا ہے کہ وہ  صورتحال سے آگاہ ہیں، اور وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے،

دوسری طر ف کیتھولک خیراتی ادارہ Caritas نے لیپا کے کیمپ میں بھی وبا پہنچنے کی اطلاع دی ہے، اور کہا ہے کہ وہاں بھی 2 کیس سامنے آچکے ہیں، تنظیم کے عہدیدار ڈینیل بمباردی کا کہنا تھا کیمپ میں خارش کی وبا بھی پھیلی ہوئی ہے، اور وہاں صورتحال بہت خراب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.