اٹلی کرونا کے سائے سے نکلنے لگا، کئی ماہ بعد کیسز میں بڑی کمی

0

روم: کرونا وائرس سے اٹلی کی جان جلد چھوٹنے کے امکانات روش ہونے لگے ہیں، پیر کو اٹلی میں نئے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ انفیکشن کی شرح بھی نیچے گئی ہے، دوسری طرف کئی ماہ بعد اٹلی میں سمندری سیاحت بھی بحال ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پیر کو کرونا کے صرف 5 ہزار 948 نئے مریض سامنے آئے، 13 اکتوبر کے بعد پہلی بار یومیہ کیسز 6 ہزار سے کم ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ اتوار کو یہ تعداد 9 ہزار 148 تھی، اس طرح ایک دن میں مریضوں کی تعداد میں تقریباً 40 فیصد کمی آئی ہے، کئی ماہ بعد اتنی کم تعداد میں نئے مریض سامنے آئے ہیں، پیر کو اموات 256 ریکارڈ کی گئیں، اطالوی وزارت صحت کے مطابق انفیکشن کی شرح بھی 5.8 فیصد سے کم ہوکر 4.9 فیصد ہوگئی ہے، آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد بھی 34 کم ہوکر 2490 رہ گئی ، ملک میں اب تک 35 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف 4 ماہ بعد اٹلی میں سمندری سیاحت بھی بحال ہوگئی ہے، اور اطالوی کروز شپ Costa Smeralda پر مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا ہے، اطالوی حکومت کی جانب سے پابندیاں نرم کرنے کے بعد سمندری سیاحت کا آغاز ممکن ہوا ہے، اور سے اٹلی میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی اور روزگار کے مواقع بحال ہونے کی طرف اہم قدم قرار دیا جارہا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.