اٹلی میں تارکین کو فرضی ورک کنٹریکٹ دینے والے بڑی پکڑ میں آگئے

0

روم: اٹلی میں تارکین وطن کو سیٹ کرنے کے لئے ان سے پیسے لے کر جعلی اور بغیر ضرورت ورک کنٹریکٹ فراہم کرنے والوں کی سختی آگئی، اطالوی عدالت نے ایک بھارتی ایجنٹ سمیت 5 ملزمان کو  سزائیں سنادی ہیں، کیس میں پراسیکیوشن نے الزام لگایا کہ فرضی ورک پرمٹ کے ذریعہ شہریوں کو اٹلی میں داخل کرایا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایجنٹ 49 سالہ شیر سنگھ پر الزام تھا کہ وہ 4 اطالوی کاروباری شخصیات کی ملی بھگت سے ورک پرمٹ نکلواتا تھا، اور پھر ان پرمٹس پر بھارت سے ورکر بلواتا تھا، جن سے بھاری رقم وصول کی جاتی تھی، چاروں اطالوی تاجر ضرورت نہ ہونے کے باوجود رقم  لے کر شیر سنگھ کو ورک پرمٹ نکلوا کر دیتے تھے، 2009 میں صرف ایک اطالوی تاجر نے شیر سنگھ کو 20 ورک پرمٹ اپنے نام سے جاری کروا کر دئیے تھے، اس معاملے کی کلابریا پراسیکیوشن تحقیقات کررہی تھی، اور انہوں نے کیس بنا کر عدالت میں پیش کیا تھا، کیس میں پراسیکیوشن نے الزام لگایا تھا کہ فرضی ورک پرمٹ کے ذریعہ غیر یورپی شہریوں کو اٹلی میں داخل کرایا جاتا تھا۔

اب کلابریا میں Reggio کی عدالت میں اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، جج  پاستورو نے اس معاملے میں ملوث اطالوی تاجر Antonio Scimone کو غیرقانونی امیگریشن میں مدد دینے کا جرم ثابت ہونے پر چار برس اور دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے، اس کے علاوہ دیگر تین اطالوی تاجروں Domenico Cosmo, Paolo Perre ،اور Carlo Lombardo کو  تین برس 9 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے، سب سے زیادہ سزا بھارتی شہری شیر سنگھ کو سنائی گئی ہے، جسے 6 برس کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.