برطانیہ میں ختم ہوتے لاک ڈاؤن کو بریک لگنے خدشہ

0

لندن: کئی ماہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد معمول کی زندگی کی طرف پلٹتے برطانیہ کے لئے بھارتی وائرس نیا خطرہ بن گیا، کیسز تیزی سے بڑھنے کے بعد ماہرین نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے خبردار کردیا ہے، برطانوی وزیراعظم بھی تشویش کا شکار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد برطانیہ میں کرونا وائرس قابو میں آگیا تھا، اور ویکسین مہم بھی کامیاب رہی تھی، جس کے بعد تیزی سے زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی تھی، تاہم اب اچانک بھارتی وائرس برطانیہ میں قدم جمانے لگا ہے، جس سے لاک ڈاؤن اٹھانے کے اقدامات پر بریک لگنے کے خدشات پیدا ہونے لگے ہیں، کئی ہفتوں تک برطانیہ میں کرونا کیس کم ہوتے جارہے تھے، لیکن اب گزشتہ 6 روز سے کیس پھر بڑھنے لگے ہیں، اور ان میں زیادہ کیس بھارتی وائرس کے آرہے ہیں، جمعرات کو برطانیہ میں 2284 نئے مریض آئے، جو ایک ہفتے کے دوران ساڑھے 6 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ اموات 1 رہیں، برطانوی حکام کے مطابق انگلینڈ میں بولٹن، بلیک برن سمیت 4 علاقوں میں بھارتی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، لندن، بریڈفورڈ اور ساوتھ نارتھمپٹن شائر میں بھی بھارتی وائرس کے کیس بڑھتے جارہے ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے بھی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وائرس میں اضافہ تشویشناک ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ وائرس ویکسین کو بھی سلپ کرسکتا ہے، اور ہم جنوری جیسے بحران کا شکار ہوسکتے ہیں۔ برطانوی ماہرین نے بھی بھارتی وائرس کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے، اور کہا ہے کہ یہ برطانوی وائرس سے 60 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیا کے پروفیسر پال ہنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں بھارتی وائرس پھیلاو کے مرحلے پر آتا جارہا ہے اور یہ ہمارے لئے باعث تشویش ہونا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.