اٹلی میں ایک اور لاک ڈاؤن پابندی ختم، جی ڈی پی میں اضافہ

0

روم:کرونا بحران سے نکلتے اٹلی میں لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنے کی طرف ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور حکومت نے ایک اور پابندی ختم کردی ہے، دوسری طرف کاروبار کھلنے سے اٹلی کی جی ڈی پی میں بھی بہتری ہوئی ہے، جو مستقبل کے لئے اچھا اشارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا بحران سے نکلتے ہوئے اٹلی نے معمول کی زندگی کی طرف ایک اور قدم اٹھا لیا ہے، اور ریستورانز و بارز کے اندر بھی لوگوں کو سروس دینے کی اجازت دے دی ہے، اس سے قبل صرف کھلی جگہ پر سروس دینے کی اجازت تھی، اس دوران اپریل میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے کی رپورٹ آئی ہے، جو 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 10.7 فیصد ہوگئی ہے، اطالوی ادارہ شماریات ISTAT کے مطابق مجموعی طور پر مارچ کے مقابلے میں 20 ہزار اضافی لوگوں کو ملازمتیں ملی ہیں، جبکہ گزشتہ برس سے تقابل کیا جائے، تو اپریل 2020 کے مقابلے میں اس سال اپریل میں 8 لاکھ 70 ہزار ملازمتیں کم ہوچکی ہیں، جس کی بڑی وجہ کرونا بحران ہے۔

تاہم لاک ڈاؤن سے نکلتے اٹلی کے لئے جی ڈی پی کے حوالے سے اچھی خبر ہے، اور گزشتہ تین ماہ کے دوران جی ڈی پی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مستقبل کے لئے اچھا اشارہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.