عرب امارات میں پاکستانی ورکر کی زندگی ہیلی کاپٹر سے بچالی گئی

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ورکر شدید گرمی کے باعث نڈھال ہوگیا، اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا، تاہم ریسکیو سروس نے فوری کارروائی کرکے اسے بچالیا، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شوخا پہاڑیوں کے علاقے میں امدادی آپریشن کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک 21 سالہ پاکستانی ورکر کھلے ریگستانی علاقے میں زخمی و نڈھال حالت میں یاپا گیا، شدید گرمی میں اس کی حالت بگڑ رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شوخا پہاڑیوں کے علاقے میں امدادی آپریشن کررہا ہے، اور پاکستانی ورکرکو وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نکالا جارہا ہے، جسے بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا، راس الخیمہ پولیس آپریشن روم کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ 21 سالہ پاکستانی شدید گرمی کی وجہ سے نڈھال حالت میں موجود ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ورکر ہیلی کاپٹر سے اتر کر پاکستانی ورکر کی طرف جارہا ہے، جو وہاں سائے میں موجود ہے۔ اس کے بعد ریسکیو ورکر مذکورہ پاکستانی کو ہیلی کاپٹر میں منتقل کرکے قریبی اسپتال کی طرف روانہ ہوجاتے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NSRC UAE (@nsrcuae)

Leave A Reply

Your email address will not be published.