پشاور ائرپورٹ پر بخت نامی مسافر کے بخت خراب ہوگئے

0

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر بخت نامی مسافر کے بخت خراب ہوگئے، غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش میں ملزم ائرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ہاتھوں پکڑا گیا، کرنسی بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے شارجہ جانے کے لئے آنے والے مسافر کے قبضے سے ایک لاکھ 20 ہزار سعودی ریال برآمد کر لیے۔ اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر بخت محمد نے کرنسی بیگ کے اندر رکھی ہوئی جیکٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ برآمد کرنسی کی مالیت 56 لاکھ 2 ہزار 300 روپے سے زائد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا نظام کام کرنے لگا، ائرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام

ملزم کو بعد ازاں برآمد شدہ کرنسی سمیت کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا، جو اس سے مزید تفتیش کررہے ہیں، اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کرنسی اس کی اپنی تھی، یا وہ کسی کے لئے کورئیر کے طور پر استعمال ہورہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.